نئی دہلی، 10 اکتوبر ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ
ہڈا اور کانگریس لیڈر اشوک تنور کے درمیان اپنے حامیوں کے درمیان گزشتہ
ہفتے یہاں ہوئی مارپیٹ کے بعد مسٹرہڈانے آج کانگریس نائب
صدر راہل گاندھی
سے ملاقات کی۔ مسٹر ہڈا کے نزدیکی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس نائب صدر سے ملنے کا وقت مانگا تھا۔بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔